ہیڈلائنز


دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں حکومت کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 5 پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کئے جانے جیسی کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی شدید مذمت اوران کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اوردلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے دہشت گردی کے خلاف جاری مشن نہیں رکے گا اور نہ ہی اس عزم کو کمزورنہیں کیا جا سکتا ہے،انہوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث مجرموں کوفوری گرفتارکیا جائے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بھی کوئٹہ میں پولیس وین پر حملے کی مذمت اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے بزدلانہ فعل سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

Partly cloudy

10°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Wednesday 8°C / 14°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ