ہیڈلائنز


گلگت بلتستان انتخابات، قیام امن کیلئے پاک فوج تعینات کر دی گئی

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران قیام امن کے لئے پاک فوج تعینات کردی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے جاری کردہ بیان کے مطابق الیکشن کمیشن اور سول انتظامیہ کی درخواست پر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں، پاک فوج کے دستے الیکشن کےدوران سیکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی 24 جنرل نشستوں پر 8 جون کو انتخابات ہوں گے جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور آزاد امیدوارحصہ لیں گے.

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 89%
Wind: E at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ