ہیڈلائنز


گلگت بلتستان قانون سازی اسمبلی کے انتخابات 2دن باقی

Written by | روزنامہ بشارت

گلگت …..گلگت بلتستان کی قانون سازی اسمبلی کے انتخابات میں 2روز باقی ہیں ۔استور،ہنزہ ،اسکردو اور گلگت میں مختلف سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے ۔گلگت بلتستان میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں ،کہیں جلسے جلوس ہیں ، تو کہیں انتخابی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔غذر میں انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے گاہ کوچ شہر میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔الیکشن کے دوران پولیس اور دیگرفورسز کے 7 سو سے زائداہلکار خدمات انجام دینگے ۔آج گلگت میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام دنیور میں ریلی نکالی جائیگی۔ پیپلز پارٹی کے تحت بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز ہوں گی ۔اسکردو میں بھی کارنر میٹنگز سے انتخابی گہما گہمی نظر آئیگی ۔ ضلع ہنزہ نگر میں پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن،عوامی ورکرزپارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جلسے اور کارنرمیٹنگز کا پروگرام ہے ،جبکہ استور میں ن لیگ کے تحت پی ٹی آئی کیخلاف مظاہرہ کیا جائیگا۔

 
Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: W at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ