ہیڈلائنز


مسلم حکمران مسلمانوں پرمظالم پر گونگے، بہرے اور اندھے ہوگئے ہیں، سراج الحق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے لیکن عالمی برادری نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ امیرجماعت کا اسلامی اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفترمیں میانمار (برما)  میں روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کیخلاف یادداشت جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا برما میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور 10 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا جا چکا ہے لیکن عالمی برادری نے اس معاملے پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں جب کہ مسلمانوں کی نسل کشی دیکھ کر اوآئی سی کا وجود ہی بے معنی لگ رہا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران مسلمانوں پرمظالم پر گونگے، بہرے اور اندھے ہوگئے ہیں، وہ 14 جون کو اسلام آباد میں برما کے مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ کریں گے جس میں میانمارحکومت کو روہنگیا مسلمانوں پر مظالم سے روکنے کا مطالبہ کیا جائے گا جب کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسیوں پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔

Mostly sunny

15°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 51%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ