ہیڈلائنز


پاکستان سعودی عرب یا کسی دوسرے ملک کو جوہری ہتھیار فراہم نہیں کررہا ہے,سیکریٹری خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب یا کسی دوسرے ملک کو جوہری ہتھیار فراہم نہیں کررہا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو واشنگٹن میں اعزاز احمد چوہدری نے وائٹ ہاؤس، پینٹاگون اور سٹیٹ ڈیمارٹمنٹ میں امریکی حکام سے ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کا جوہری پروگرام یا جدید ٹیکنالوجی کسی دوسرے ملک کو فروخت یا منتقل کرنے کے بارے میں خبروں کو ’بے بنیاد‘ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کے جوہری پروگرام کا کسی ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام صرف اور صرف ملکی سلامتی کے لیے ہے۔

سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جوہری معاملات پر سعودی عرب سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی ہے۔

انھوں نے بھارت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار ’مشرق‘ کی طرف سے لاحق خطرات کا دفاع کے مقصد کے لیے ہیں۔

سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کو دہشت گردوں کی پہنچ سے محفوظ رکھے گا۔

واضح رہے کہ سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاک امریکہ سٹریٹیجک ڈائیلاگ اور دیگر اہم سفارتی اور فوجی حکام کے ساتھ ملاقات کے سلسلے میں امریکہ کے دورے پر ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا بدھ کو کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے ایجنڈے میں ’جوہری تحفظ کی بین الاقوامی کوششوں کو بڑھنے‘ کے ساتھ ساتھ عدم پھیلاؤ اور ایکپورٹ کنٹرول جیسے امور شامل تھے۔

سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ان ملاقاتوں کو ’تعمیری‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں حکومتیں تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گی۔

اعزاز احمد چوہدری نے بین الاقوامی طاقتوں کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو سراہا اور کہا کہ یہ سفارتی کامیابی پاکستان کے لیے بھی اقتصادی طور پر مفید ثابت ہوگی اور پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہوسکے گا۔

 

 
Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: NW at 11.27 km/h
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ