ہیڈلائنز


تحریک انصاف کو مکافات عمل کا سامنا ہے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوران 18 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ نیا پاکستان ہے جس میں لوگوں کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے اور یہ مکافات عمل ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے دوران وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوران 18 افراد کی ہلاکت پر بہت دکھ ہے، اتنی بدنظمی اور اموات تو کبھی عام انتخابات کے دوران بھی نہیں ہوئیں۔  انہوں نے تحریک انصاف کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا یہ مکافات عمل ہے جو ہم پردھاندلی کے الزامات لگاتے تھے آج انہی کے اتحادی انہیں دھاندلی کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں، کیا یہ ہے نیا پاکستان جس میں لوگوں کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے۔

Mostly cloudy

17°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 38%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 15°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ