ہیڈلائنز


پرویز مشرف نے نااہلی کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف نے نااہلی کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے بیرسٹرفروغ نسیم نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 6 سے متعلق مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے جب کہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت مجھے نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا لہذا سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 3 ماہ قبل آئین کو پامال کرنے، اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور ملک کی بدنامی کا باعث بننے پر پرویزمشرف کو نااہل قرار دیا تھا۔

Mostly sunny

15°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 51%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ