ہیڈلائنز


این اے 162 چیچہ وطنی میں دوبارہ انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے 162 چیچہ وطنی میں دوبارہ انتخاب کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیچہ وطنی میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کی سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 162 میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کو معطل کردیا۔ واضح رہے کہ حاجی ایوب نے چیچہ وطنی سے پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار رائے حسن نواز کے خلاف اثاثے چھپانے کا مقدمہ درج کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ میں 5 جولائی کو دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 55%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ