ہیڈلائنز


ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت تیسری مرتبہ کارروائی کے بغیر ملتوی

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت تیسری مرتبہ کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کردی گئی۔ راولپنڈی کی کسٹم عالت کے جج رانا آفتاب کے روبرو ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہونا تھی تاہم فاضل جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت کسی کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کردی گئی۔ درخواست کی سماعت اب کل ہوگی جس میں فریقین کی جانب سے دلائل دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سانحہ ڈسکہ کے خلاف وکلاء کی ہڑتال کے باعث ایان علی کے خلاف مقدمے اوران کی درخواست ضمانت کی سماعت نہیں ہو سکی تھی۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: N at 6.44 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 27°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ