ہیڈلائنز


سراج الحق نے بھارتی وزیراعظم مودی کی گرفتاری پر 1 ارب روپے انعام کا اعلان کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

راولاکوٹ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو گرفتار کرنے والے کے لئے ایک ارب روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیرپاکستان کی حصارہے اور مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر بھارت کے ساتھ دوستی کی بات کرنے والاغدارہے، بھارت سے دوستی کی بات کرنے والے ممبئی چلے جائیں، پاکستان میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں، بھارت کے ساتھ ہماری دوستی کا ایجنڈا کشمیر کی آزادی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اچھی قیادت کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا، کشمیر کا ہر نوجوان شیر لیکن حکمرانی بزدلوں کے ہاتھوں میں ہے، ہمارے حکمران اندھے، گونگے اور بہرے یا پھر بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، پاکستان کی محبت میں سیدعلی گیلانی نے ساری زندگی جیلوں اور نظربندی میں گزاری۔ اہل کشمیر نے اپنے خون میں نہا کر سری نگر میں پاکستان کا جشن منایا اورقربانیاں دی لیکن کمزورحکمرانوں کی وجہ سے کشمیرکی آزادی کی منزل ہم سے دورہوگئی، حکمرانوں کو کشمیر کے معاملے پر واضح پالیسی اختیار کرنی چاہیئے۔

Clear

12°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 10°C / 17°C Sunny
Monday 9°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Mostly sunny
Friday 11°C / 13°C Sunny
Saturday 9°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ