ہیڈلائنز


حکومتی اعلان نظر انداز، اسلام آباد اور پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز نہ کھلے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومت نے اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں کئی ماہ سے بند سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کردیا تاہم حکومتی اعلان کے باوجود سی این جی مالکان نے فلنگ اسٹیشنز نہ کھولے۔ تفصیلات کے مطابق سی این جی کی قلت کے باعث گزشتہ سال حکومت نے پنجاب بھر میں سی این جی کی فراہمی روک دی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کااعلان کیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق سی این جی اسٹیشنز مالکان فلنگ اسٹیشنز کھول سکتے ہیں جنہیں ایل این جی فراہم کی جائے گی تاہم سی این جی اسٹیشنز مالکان نے حکومتی اعلان کے باوجود فلنگ اسٹیشنز نہ کھولے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں گیس بحران کے باعث وزارت پیٹرولیم نے 9 نومبر 2014 کو وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں فلنگ اسٹیشنز کو سی این جی کی فراہمی روک دی تھی۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 59%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 13°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 12°C / 19°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy
Sunday 10°C / 16°C Partly cloudy
Monday 13°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ