ہیڈلائنز


تاریخ میں پہلی بار بیلاروس کے کسی سربراہ کا دورہ پاکستان،اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان اور بیلاروس کے درمیان وفود کی سطح ہونے والی ملاقاتوں کے دوران دفاعی پیداوار سمیت مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نواز شریف اوربیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پرسرمایہ کاری بورڈ اوربیلاروس کی سرمایہ کاری ایجنسی کےدرمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا جب کہ وزیردفاعی پیداواررانا تنویرنے مفاہمت کی یادداشت کی دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا۔ تقریب کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے کسی سربراہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جب کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اس لئے دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح ہونے والے مذاکرات مثبت اورمعنی خیزرہے۔

 

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ  مہمان صدر سے ملاقات کے دوران ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بیلا روس کے صدر نے وزیراعظم نواز شریف کو دورہ بیلا روس کی دعوت دی جسے وزیراعظم نواز شریف نے قبول کیا جب کہ مہمان صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا دورہ بیلاروس اہم ہوگا تاہم پرتپاک خیرمقدم پر حکومت کے شکرگزارہیں۔ اس سے قبل بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مہمان صدر کو سلامی دی اور دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے اور مہمان صدرنے گارڈ آف آنرکا معائنہ بھی کیا۔

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 34%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 8°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 17°C Cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ