ہیڈلائنز


ایم کیو ایم نے 900 ارب روپے خسارے کا شیڈو بجٹ پیش کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایم کیو ایم نے نو سو ارب روپے خسارے کا شیڈو بجٹ پیش کردیا۔ تعلیم، صحت کا بجٹ جی ڈی پی کا پانچ فیصد ہونا چاہیے۔ پیٹرولیم مصنوعات،گیس اور بجلی پرسیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 9 سے 12 فیصد تک ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار کے پیش کردہ بجٹ کا خسارہ دو ہزار ارب جبکہ متحدہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈو بجٹ میں مجوعی خسارہ نو سو ارب روپے ہے، اس بجٹ میں مزدوروں کی کم سے کم ماہانہ اجرت بیس ہزار روپے کرنے کی تجاویز ہے۔ فاروق ستار نے شکوہ کیا کہ کراچی قومی آمدن کا 70 فیصد جبکہ صوبائی آمدن کا 90 فیصد حصہ کما رہا ہے تاہم ہر دو سطح پر شہر قائد کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انکے شیڈو بجٹ کے مطابق آٹے اور روٹی کی قیمت میں پچاس پچاس فیصد جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں پچیس فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے، فارق ستار نے تجویز دی کہ وفاقی بجٹ میں جی ڈی پی کا پانچ فیصد مجوعی طور پر تعلیم اور صحت کے شعبے کیلئے مختص کیا جائے جبکہ جی ایس ٹی کی شرح نو سے بارہ فیصدتک ہونی چاہیے۔

Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 58%
Wind: WSW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ