ہیڈلائنز


سیاسی قیادت اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر متفق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی قیادت نے پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی پہلے تعمیر پر اتفاق کرتے ہوئے اس کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل  پر اتفاق کرلیا ہےوزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہداری پر اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے کل جماعتی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، اے این پی، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام اور نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نواز شریف کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی معاملات پر اتفاق رائے اور افہام و تفہیم کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، پاک چین دوستی سیاست سے بالاتر اور تمام جماعتوں کے لئے یکساں ہے، حکومت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو شفاف بنانا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے تاہم جمہوری طریقے سے انتقال اقتدار خوش آئند ہے اور اس سلسلے میں 18 ویں ترمیم کی متفقہ منظوری بہت بڑا سنگ میل ہے۔ بعدازاں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و پلاننگ احسن اقبال نے پارلیمانی رہنماؤں کو پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور کے روٹ میں تبدیلی کے حوالے سے بدگمانی پائی جاتی ہے، منصوبے کے روٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی اور روٹ چاروں صوبوں سے گزرتا ہے۔

 

اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ 21ویں صدی اقتصادی اورمعاشی مقابلے کی صدی ہے،چین نے اقتصادی منصوبے کی صورت میں پاکستان کو ایک انمول موقع فراہم کیا ہے،اقتصادی راہداری منصوبے پر ملک کی سیاسی قیادت تعاون پرمتفق ہوگئیں ہیں۔ ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ اس منصوبے کے ثمرات میں ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں کو بلاامتیاز شریک کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایاجائے گا کہ اس پر عمل درآمد کے ذریعے تمام صوبوں کے مساویانہ ترقی کے عمل کو فروغ دیا جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ سیاسی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ خنجراب سے گوادر تک کے منصوبے میں مغربی راہداری کو سب سے پہلے مکمل کیا جائے گا اور اس پر رواں برس ہی کام شروع کردیا جائے گا، اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے گی، جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی، اس کے علاوہ وزارت منصوبہ بنندی میں صوبوں کی نمائندگی سے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے جو مستقبل میں ان کے خدشات کا ازالہ بھی کرے گا۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 67%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Friday 23°C / 29°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ