ہیڈلائنز


بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کا فروغ ہے، بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں، پاکستان کئی برسوں سے دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے، پاکستان بھارت سے دہشت گردی کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے، بھارتی وزیر دفاع کے بیان سے یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ نئی دلی حکومت پاکستان میں دہشت گردی کی کڑیوں میں ملوث ہے۔ پاکستان اپنے قومی مفاد میں تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔ ایگزیکٹ اسکینڈل کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگریوں کا معاملہ تشویش ناک ہے تاہم یہ وزارت داخلہ سے متعلق ہے، اس کی تحقیقات جاری ہیں اوراس سلسلے میں امریکا سے بھی مدد لی جا رہی ہے کیونکہ اس معاملے میں امریکی یونیورسٹیوں کے نام بھی آئے ہیں۔

Mostly sunny

15°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 51%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ