ہیڈلائنز


خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن، پریزائڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پریزائڈنگ افسران کو 3 روز کے لئے مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گا جب کہ ووٹنگ کے روز پولنگ بوتھ کے اندر موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی اور صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 405 ریٹرننگ آفیسرز کو ہدایت نامے جاری کردیئے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے لئے29، 30 اور31 مئی تک 11 ہزار117 پریزائیڈنگ آفسران کو درجہ اول کے مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں جس کے تحت کہ انتخابات کے دوران پریزائیڈنگ آفیسرز انتخابی عمل میں دخل اندازی کرنے والوں کو موقع پر قید سنانے کے مجاز ہوں گے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 67%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Rain
Wednesday 8°C / 13°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ