ہیڈلائنز


سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا بیٹا علی حیدر گیلانی رہا، میڈیا ذرائع

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو رہا کر دیا گیا ہے، سابق وزیراعظم کے بیٹے کی رہائی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر نے اہم کردار ادا کیا ہے، افغانستان سے ان کے بیٹے کو آئندہ 48 گھنٹوں میں ذمہ دار ضمانتی کے ذریعے یوسف رضا گیلانی سے ملوا دیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو بلآخر رہا کر دیا گیا ہے، ان کی رہائی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر، پاکستان کی فوجی قیادت اور افغان حکام نے اہم کردار ادا کیا۔ علی حیدر گیلانی کو 9 مئی 2013ء کو ملتان میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے زبردستی اغوا کیا گیا۔ اس دوران علی حیدر گیلانی کے ساتھ انکا پرائیویٹ سیکرٹری اور ایک باڈی گارڈ بھی ہلاک ہوا تھا۔ اس عرصے کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ سیاسی قیادت نے اس طرح تعاون نہیں کیا, جس کی وہ توقع کر رہے تھے, جس کا متعدد بار وہ میڈیا کے سامنے گلہ بھی کرتے رہے۔ چند روز قبل علی حیدر گیلانی کی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بات کروانے کے بعد اب انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں وہ اپنے گھر ملتان پہنچ جائیں گے۔
Sunny

32°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 56%
Wind: SW at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ