ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مستحکم معاشی پالیسیوں پر مبارکباد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے جب کہ وفاقی کابینہ نے بجٹ اسٹریٹجی پیپر 16-2015 کی بھی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورت حال اور آئندہ بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جب کہ وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور تخمینہ جات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا اور بجٹ میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ کو مستحکم معاشی پالیسیوں اور پیداوار کی شرح میں اضافے پر مبارکباد دی اور کہا کہ معاشی استحکام کو بڑھانے اور مزید مستحکم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریونیو میں اضافہ کے لئے ٹیکس اور ڈیوٹی کی شرح میں کمی کر رہے ہیں، حکومتی پالیسیوں سے عوام میں ٹیکس کی ادائیگیوں کا رجحان بڑھے گا۔

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ