ہیڈلائنز


بینظیر قتل کیس ، امریکی صحافی کے وڈیوبیان کیلئے انتظامات کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی……راولپنڈی انسداد دہشتگردی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کا بیان قلم بند کرنے کیلئے انتظامات کا حکم جاری کردیا ہے۔ راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی ،عدالت کوبتایاگیاکہ امریکی صحافی مارک سیگل وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے پررضامند ہیں۔عدالت نے کمشنر آفس راولپنڈی میں وڈیو لنک کی تنصیب کے لیے احکامات جاری کردیئے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ وزارت خارجہ امریکا میں پاکستانی سفارت خانے میں وڈیو لنک کے انتظامات،تاریخ اور وقت کا تعین کرکے رپورٹ دے اور وزارت داخلہ امریکا میں نمائندہ مقررکرے جس کی نگرانی میں بیان ریکارڈ ہوگا۔

 
Clear

6°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 74%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 8°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Sunny
Sunday 8°C / 17°C Mostly sunny
Monday 11°C / 17°C Rain
Tuesday 12°C / 15°C Mostly sunny
Wednesday 10°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ