ہیڈلائنز


عمران خان کا شیریں مزاری کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خان نے پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور نئے سیکریٹری اطلاعات کے لیے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کے نام کی منظوری جلد دے دی جائے گی جبکہ عمران خان کے لیے دوبارہ سے ترجمان کے لیے نعیم الحق کا نام زیرغور ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رپورٹ پر عمل کرتے ہوئے اتوار کو عمران خان نے پارٹی کی متعدد صوبائی تنظیموں کو توڑ کر عبوری ناموں کا اعلان کر دیا تھا اب اگلے مرحلے میں سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کوان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ شفقت محمود کو دوبارہ پارٹی کا سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا جائے گا۔ شفقت محمود 2013ء کے انتخابات سے قبل عمرچیمہ کی جگہ پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات بنے تھے تاہم انتخابات میں حصہ لینے کے باعث ان کی جگہ شیریں مزاری کو یہ ذمے داری سونپی گئی تھی۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 41%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 20°C / 29°C Sunny
Friday 20°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ