ہیڈلائنز


عمران خان کا کرپٹ پارٹی عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وجہیہ الدین ٹریبونل کی رپورٹ کے تحت پارٹی انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے مرتکب پارٹی عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے اجلاس میں پارٹی انتخابات سے متعلق وجییہ الدین ٹریبونل کی رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے دوران عمران خان نے دیگر رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے گزشتہ انتخابات کے تحت منتخب ہونے والے پارٹی عہدیداروں کو ہٹانے اوران کی جگہ مقامی اور صوبائی سطح پر عبوری سیٹ اپ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کوپنجاب میں اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ پارٹی کے عبوری سیٹ اپ کی نگرانی میں خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے بعد پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے۔

Mostly sunny

17°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 46%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ