ہیڈلائنز


انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو نوٹس جاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو خیبرپختونخواکے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں وضاحت طلب کر لی ہے۔ تسلی بخش جواب نہ ہونے کی صورت میں25مئی کو سماعت کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے20 مئی کو مردان میں بلدیاتی انتخابات میں ارکان پارلیمنٹ پر انتخابی مہم کے جلسوں سے خطاب پر پابندی کے باوجود سراج الحق نے عوامی اجتماع سے خطاب کر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی لہٰذا امیر جماعت اسلامی کو نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس کا جواب 2 روز میں جمع کرائیں، جواب نہ دینے کی صورت میں الیکشن کمیشن یک طرفہ کارروائی کا مجاز ہو گا۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 25%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ