ہیڈلائنز


خطے میں امن ،استحکام اورخوشحالی کےخواہاں ہیں، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

بشکیک: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان خطے میں امن ،استحکام اور خوشحالی کےخواہاں ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں اپنے کرغیز ہم منصب تیمیر سریویو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کرغزستان کے عوام کی طرف سے اپنے ملک میں جمہوری کلچر اور اقدار کو پروان چڑھانے کے حوالے سے دکھائی جانے والی سیاسی بالغ نظری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کی تاریخ ، ثقافت اور مذہب مشترک ہیں اور دونوں ممالک خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ اس سے پہلے جب وزیراعظم نواز شریف بشکیک پہنچے تو کرغزستان کے وزیراعظم تیمیر سریویو نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Partly cloudy

25°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 80%
Wind: NE at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ