ہیڈلائنز


ایف آئی اے نے ایگزیکٹ آفس سے غیرترسیل شدہ ڈگریاں اور 4 کمپوٹر قبضے میں لے لئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے ایگزیکٹ کے کراچی ہیڈآفس سے غیرترسیل شدہ ڈگریاں برآمد کرتے ہوئے مزید 4 کمپیوٹرقبضے میں لے لئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس سے امبوزڈ اسٹیمپ کرنے والی کمپوٹرمشینیں، غیرترسیل شدہ ڈگریاں اور مزید 4 کمپیوٹر قبضے میں لے لئے جب کہ دفتر سے برآمد ہونے والی ڈگریاں متعلقہ کسٹمرز تک پہنچائی جانا تھیں۔ تحقیقاتی ٹیموں نے سرورز سے اہم ڈیٹا بھی جمع کرنا شروع کردیا۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے گزشتہ روز ایگزیکٹ کے 6 افسران کو طلبی کے نوٹس بھیجے تھے جس کے بعد ایگزیکٹ ریجنل ہیڈ کرنل (ر) جمیل احمد ، سینیر منیجر سیفٹی اینڈ سیکیورٹی کرنل (ر) محمد یونس، اسسٹنٹ منیجر ایچ آر عابد خان، اسسٹنٹ منیجر آئی ٹی محمد امجد ، سیلز لیڈرز حسنین الرحمان اور سجاد حیدر نے بھی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیئے۔

Partly cloudy

12°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ