ہیڈلائنز


آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے تک اضافے کا امکان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد……..عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہیںانڈسٹری ذرائع کے مطابق اب تک کے امپورٹ اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی قیمت پانچ روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کے 6 روپے 20 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔ذرائع نے روزنامہ بشارت کو بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے جبکہ ایچ او بی سی 11 روپے تک بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت ڈیزل پر 37 ،جبکہ پیٹرول پر 21 فیصد سیلز ٹیکس میں کمی کر کے قیمتیں بڑھنے سے روک سکتی ہے ،تاہم ٹیکس آمدن کم ہونے کے باعث وزارت خزانہ کی طرف سے ایسی کسی بھی تجویز کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 
Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ