ہیڈلائنز


سانحہ ماڈل ٹاؤن، جے آئی ٹی کی یکطرفہ رپورٹ مسترد کرتے ہیں، علامہ ناصر عباس

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاوُن کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے انصاف کا قتل قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے من پسند جے آئی رپورٹ جاری کرکے ماڈل ٹاوُن کے شہداء کے ورثا کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے، جسے ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے، شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے اور سانحہ ماڈل ٹاوُن کے ذمہ دار اللہ کی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد قاتلوں کے چہروں سے نقاب اتر چکے ہیں، ہم شہداء کے ورثا اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے ساتھ ہیں اور انصاف کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ہاتھ شہداء ماڈل ٹاوُن کے خون سے تر ہیں، ہم یک طرفہ جے آئی ٹی کی اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں اور اعلٰی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مظلوموں کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے۔

Sunny

14°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ