ہیڈلائنز


ایگزیکٹ کمپنی کو سکیورٹی کلیرنس سابق حکومت نے دی، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایگزیکٹ اسکینڈل کو پاکستان کی بدنامی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر سخت کارروائی کریں گے۔ وزیرداخلہ کا کہنا ہے ایگزیکٹ کو سکیورٹی کلیرنس سابق حکومت نے دی۔ میڈیا کو صبر سے کام لینے کا مشورہ بھی دیدیا۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات چیت میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز میں ایگزیٹ اسکینڈل سامنے آنے پر ایف آئی اے کو تحقیقیات کا حکم دے دیا ہے، ایگزیکٹ راولپنڈی آفس سے بیالیس سرورز اٹھائے گئے ہیں، راولپنڈی اور کراچی میں ایگزیکٹ کے دفاتر سر بمہر کر دئے گئے ہیں، ایگزیکٹ کمپنی کے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

ایف آئی اے نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور ایف بی آر سے ایگزیکٹ کمپنی کی رجسٹریشن اور اکاونٹس کی معلومات طلب کرلی ہیں۔ کمپنی کے کچھ لوگوں کو حراست میں ضرور لیا گیا ہے تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ اسکینڈل پر کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ قبل از وقت ہے، کمپنی کے تحویل میں لئے گئے کمپیوٹرز کی فرانزک رپورٹ تیار کرنے میں ایک ماہ درکار ہوگا، ضرورت پڑی تو غیر ملکی ماہرین سے بھی مدد لی جائے گی۔ چوہدری نثار نے بتایا کہ عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے حوالے میڈیا کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔

Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 46%
Wind: SE at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ