ہیڈلائنز


اردو کو بطور سرکاری زبان رائج نہ کرنے کے مقدمے میں وفاق پر 10ہزار روپے جرمانہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اردو زبان کو بطور سرکاری زبان رائج نہ کرنے سے متعلق وفاق اور صوبوں سے جواب طلب کرتے ہوئے وفاق کو 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں لیکن ان کی زبان بندی کردی گئی ہے جب کہ عدالت اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے حوالے سے 5 بار حکم جاری کرچکی ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا۔ عدالت نے وفاق کی جانب سے بروقت جواب جمع نہ کرانے پر 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم دیتے ہوئے اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے حوالے سے وفاق اور تمام صوبوں سے 2 روز میں جواب مانگ لیا جب کہ کیس کی سماعت 2 جون تک ملتوی کردی گئی۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: E at 11.27 km/h
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ