ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف وفد کے ہمراہ ترکمانستان کے سرکاری دورے پر روانہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف وسط ایشیائی ملک ترکمانستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ دورہ ترکمانستان پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وزیر تجارت خرم دستگیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی ہیں، دورے پر روانگی سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، حکومت وسط ایشیائی ریاستوں سے توانائی، تجارت اور زمینی رابطے بڑھانا چاہتی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم ترکمانی صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں تاپے گیس منصوبے پر پیش رفت کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ دورے کے دوران باہمی تعاون ، تجارت اور معیشت کے معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے جب کہ ترکمانستان کے صدر وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ جس کے بعد وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر کرغزستان جائیں گے۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 13°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 12°C / 19°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy
Sunday 10°C / 16°C Partly cloudy
Monday 13°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ