ہیڈلائنز


ایگزیکٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ نے 13-2012 میں صرف 22 روپے اور 14-2013 میں صرف 26 روپے ٹیکس دیا۔ ایگزیکٹ کمپنی نے 2014 میں 18 لاکھ، 90 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا جب کہ اپریل 2013 میں 2کمپنیاں بول نیوز اور بول انٹرپرائزز کے نام سے رجسڑ کرائی گئیں۔ ان دونوں کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں 5،5 ڈائریکٹر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ نے رجسٹریشن کے وقت ایس ای سی پی کو 3 بزنس آئی ٹی ڈیولپمنٹ، کال سینٹرز اور آئی ٹی امپورٹ ایکسپورٹ بتائے۔ ایجوکیشن یا ڈگریاں جاری کرنے کے بزنس کے بارے میں ایس ای سی پی کو کبھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

Cloudy

9°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ