ہیڈلائنز


ایف آئی اے کے ملک بھرمیں ایگزیکٹ کمپنی کے دفاتر پر چھاپے، اہم ریکارڈ ضبط

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ہدایت کے بعد ایف آئی اے نے جعلی ڈگری معاملے کی تحقیقات کے لئے ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیموں کی جانب سے ایگریکٹ کمپنی کے کراچی ہیڈ آفس سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موجود دفاتر پر چھاپے مارے گئے جس کے بعد تحقیقاتی ٹیموں نے ایگزیکٹ کمپنی کے زیراستعمال کمپیوٹرز اور ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز قبضے میں لے لیں جب کہ ملازمین سے بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد میں 7 رکنی ایف آئی ٹیم نے 25 ملازمین کو حراست میں لے لیا جنہیں پوچھ گچھ کے لئے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹری ایف آئی اے شاہد حیات ایگزیکٹ کمپنی کی جانب سے جعلی ڈگریوں کی فروخت کے معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں اور تحقیقات میں کمپنی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو تحقیقات میں شامل کیا جائے گا۔


اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان میں کام کرنے والی آئی ٹی کمپنی “ایگزیکٹ” کی جانب سے جعلی ڈگریاں فروخت کرنے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جب کہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ملکی بدنامی کا باعث بننے والے اسکینڈل کی فوری تحقیقات کی جائے گی۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے ’’ایگزیکٹ‘‘ نامی پاکستانی سافٹ ویئرکمپنی کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ “ایگزیکٹ” کمپنی مبینہ طورپر جعلی آن لائن ڈپلومے اور ڈگریوں کی پیشکش کرکے سالانہ اربوں روپے کما رہی ہے۔

Cloudy

20°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 55%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ