ہیڈلائنز


آئی ایس آئی اور افغان خفیہ ایجنسی کے درمیان دہشتگردی کیخلاف تعاون کا معاہدہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے خفیہ اداروں کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی اور افغان انٹیلی جنس ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے درمیان ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے خفیہ ادارے مشترکہ دشمن کے خلاف مل کر کارروائی کریں گے جب کہ معاہدے کے تحت خفیہ معلومات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اور این ڈی ایس حکام کی جانب سے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لیے یادداشت پر دستخط وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حالیہ دورہ افغانستان کے اگلے روز کیے گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والےاعلیٰ سطحی مذاکرات میں وزیراعظم نواز شریف اورپاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت سے خطے کی صورت حال خاص طور پر دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق تفصیلی بات چیت کی تھی۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ