ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہم ملاقات

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص کراچی کی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ملوث ہونے سے متعلق امور اور اس حوالے سے قومی سلامتی اداروں کی رپورٹس پر بھی غور کیا گیا۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ