ہیڈلائنز


امریکی اخبار ’’نیویارک ٹائمز‘‘ نے پاکستانی سافٹ ویئر کمپنی ’ایگزیکٹ‘ کا پول کھول دیا

Written by | روزنامہ بشارت

نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے ’’ایگزیکٹ‘‘ نامی پاکستانی سافٹ ویئرکمپنی کابھانڈا پھوڑدیا جومبینہ طورپر جعلی آن لائن ڈپلومے اور ڈگریوں کی پیشکش کرکے سالانہ اربوں روپے کمارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے سب سے بڑے اخبار نیویارک ٹائمزنے کراچی میں قائم ادارے ایگزیکٹ (AXACT) کے متعلق رپورٹ شائع کی ہے جس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ سافٹ ویئربرآمد کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی ہونے کی دعویدار ایگزیکٹ کااصل کاروبار دنیابھر میں جعلی ڈگریاں فروخت کرناہے اوراس مقصد کے لیے ایگزیکٹ کمپنی نے جعلی درس گاہوں کی سیکڑوں ویب سائٹس بنارکھی ہیں جہاں درجنوں شعبوں میں مختلف ڈگریاں آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔ جب آپ ان ویب سائٹس پرجاتے ہیں تووہاں آپ کو مختلف پروفیسرحضرات خوش آمدید کہتے نظر آئیں گے۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ