ہیڈلائنز


پاکستان میں ہر سال تقریباً 30 لاکھ افراد قدرتی آفات سے متاثر ہوتے ہیں، رپورٹ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عالمی بینک نے رواں مالی سال کی ڈیزاسٹر رسک اسیسمنٹ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپال میں حالیہ زلزلے نے ایک بار پھر ہمیں خطے میں قدرتی آفات سے درپیش خطرات کی یاد دلائی ہے۔پاکستان میں تقریباً ہر سال 30 لاکھ افراد ، قدرتی آفات سے متاثر ہوتے ہیں جو تمام آبادی کے تقریباً1.6 فیصد کے برابر ہے۔ تاریخی قدرتی آفات کے اعدادوشمار کے جائزہ کے مطابق 1973ء سے لے کر اب تک قدرتی تباہی سے 77 فیصد لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ ترسیلاب متاثرین شامل تھے۔ پاکستان کو قدرتی آفات سے پیدا ہونے والے بہت بڑے فنانسنگ چیلنجنز کا سامنا ہے جن میں سے سیلاب سے وفاقی بجٹ پر سالانہ معاشی اثرات کا تخمینہ 3 سے 4 فیصد لگایا گیا ہے۔ یہ نتائج عالمی بینک کی جانب سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، وارت خزانہ، SECP، پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور صوبائی محکمہ خزانہ کے ساتھ قریبی شراکت داری سے تیار کردہ رپورٹ میں پیش کی گئی ہیں۔

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: N at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ