ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف کا بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ اسلام آباد پر فراہم کی گئی جدید سہولتوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لئے 45 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 ماہ میں مکمل ہونے والے منصوبے کا افتتاح کیا اور ائیر پورٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اور وزیراعظم کے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کے ہمراہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ منصوبے کے تحت ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے کاونٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ لوگوں کو انٹر نیٹ کی سہولت پہنچانے کے لئے ائیرپورٹ پر پہلی بار وائی فائی سٹسم نصب کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کے پارکنگ ایریا میں توسیع کرکے گنجائش میں اضافے کے علاوہ سیکیورٹی کے لیے دیواروں کو 12 فٹ تک اونچا کردیا گیا ہے۔

Clear

13°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 37%
Wind: W at 6.44 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ