ہیڈلائنز


ماڈل ایان علی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرنیکی درخواست سماعت کیلئے منظور

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: بینکنگ کورٹ نے ایان علی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ۔ راولپنڈی کی بینکنگ کورٹ کے ڈیوٹی مجسٹریٹ صابر سلطان نے کسٹم انٹیلی جنس حکام کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران کسٹم حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سپر ماڈل کرنسی اسمگلنگ میں نہیں بلکہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اور اس معاملے میں ایک منظم گروہ ملوث ہے، معاملے کی از سر نو تفتیش کے لیے ان کے خلاف نیا مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے کسٹم حکام کی درخواست کو سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے ماڈل ایان علی کو 25مئی کو طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی اسلام آباد ایئر پورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارہوئی تھیں۔

Mostly sunny

17°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 40%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ