ہیڈلائنز


آئی ایم ایف کے شدید دباؤ پر نوازحکومت کا بڑی بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے شدید دباؤ پر حکومت نے بجلی کی تین بڑی کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے، 6 ارب روپے کے گردشی قرضوں کو ختم کرنے کے لئے بجلی کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔ نجکاری کمیشن ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان حالیہ ہونے والے ساتویں قسط کے جائزہ مذاکرات میں بجلی کے بحران کو ختم کرنے کے حوالے سے کافی بات چیت کی گئی جس میں سرفہرست بجلی کی کمپنیوں کی نج کاری تھی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اس حوالے سے پہلے مرحلے میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پھر لیسکو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور آخر میں آئیسکو اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری عمل میں لائی جائے گی ان کمپنیوں کی نجکاری سے حکومت کو کافی رقم ملنے کی امید ہے۔ ذرائع نے کہا کہ 6 ارب روپے کے گردشی قرضوں کو ختم کرنے کے لئے توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ ملک میں آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ سے ملکی معیشت پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 65%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ