ہیڈلائنز


وزیراعظم سے زرداری کی ملاقات، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں اور کراچی آپریشن پر غور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم سے سابق صدر آصف زرداری کی 2 روز میں دوسری ملاقات، دونوں رہنماؤں نے کراچی آپریشن میں تیزی لانے پر اتفاق کرلیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مراد علی شاہ اور سلیم مانڈوی والا نے شرکت کی، ملاقات میں سانحہ صفورا کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بھی غور و غوض کیا گیا، وزیراعظم نواز شریف نے کراچی آپریشن میں تیزی لانے کے حوالے سے سابق صدر کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور آصف زرداری کی 2 روز کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے، دونوں رہنماؤں میں پہلی ملاقات گزشتہ رات کراچی میں امن و امان کے حوالے سے ہونے اہم اجلاس میں ہوئی تھی۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ