ہیڈلائنز


ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں ڈرامائی موڑ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد…….ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس میں ڈرامائی موڑآگیا، 48 گھنٹوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ برطانیہ سے آئی ایک اہم شخصیت نے ثبوتوں کیلئے اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثارسے ملاقات کی ہے، پاکستان برطانیہ کو شواہد دینے کیلئے تیارہوگیا۔عمران فاروق قتل کیس میں انتہائی اہم موڑ آ گیا، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے اہم برطانوی شخصیت نے ملاقات کی ہے، پاکستان میں موجود عمران فاروق قتل کیس کے اہم ترین ثبوت برطانیہ کے حوالے کرنے پر فیصلہ آئندہ 48گھنٹوں میں ہو گا۔ ستمبر 2010ءمیں لندن میں عمران فاروق کوقتل کر دیا گیا جو اسکاٹ لینڈ یارڈ کے لیے ایک معمہ بن گیا۔ لگ بھگ ساڑھے چار سال سے زائد عرصہ بیت گیا، مگر بات جوں کی توں رہی۔ پھر اپریل میں کراچی میں روپوش معظم علی خان کی گرفتاری نے جمود کا شکار عمران فاروق کیس کو فاسٹ ٹریک پر چڑھا دیا۔ جے آئی ٹی سے ثابت ہو گیا کہ معظم علی خان ہی عمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے جس نے 2افراد کو عمران فاروق کی سپاری دے کر لندن بھجوایا۔ اس ضمن میں اہم ترین پیش رفت بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آنے پر ہوئی۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد عمران فاروق قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی تگ و دو تیز ہو گئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ سے پاکستان آنے والی ایک اہم شخصیت نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی ہے جس میں عمران فاروق قتل کیس میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش سے متعلقہ برطانوی شخصیت نے کہا ہے کہ پاکستان ثبوت تک برطانیہ کو رسائی فراہم کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس حوالے سے آئندہ 48 گھنٹوں میں اہم فیصلہ کر سکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار10 مئی کو ایک نیوز کانفرنس میں عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت کا اشارہ دے چکے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں بارہا یہ بات سامنے آتی رہی کہ عمران فاروق قتل میں ملوث چند افراد کو گرفتار کیا گیا ہے مگر سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 2افراد محسن علی اور محمد کاشف اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی اہم کڑی ثابت ہو سکتے ہیں ۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 78%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ