ہیڈلائنز


چوہدری نثار سے اہم برطانوی شخصیت کی ملاقات، عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے اہم برطانوی شخصیت نے ملاقات کی ہے جس میں عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں برطانیہ سے آنے والی اہم شخصیت نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے خصوصی طور پر ملاقات کی، اس دوران عمران فاروق قتل کیس پر ہونے والی دو طرفہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی خان نامی ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ