ہیڈلائنز


بھارتی جیلوں میں 134 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سا ل میں 2 مرتبہ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے جس کے تحت اس وقت بھارت میں 134پاکستانی ماہی گیر قید ہیں۔ سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے دیئے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سا ل میں 2 مرتبہ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔ جس کے تحت اس وقت بھارت میں 134 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں۔ 2014 میں 68 ماہی گیر آزاد کئے اور اسی سال کی ابتداء میں 4 ماہ کے دوران 17ماہی گیر آزاد کروائے گئے۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ماہی گیروں سے اچھا سلوک نہیں ہوتا، ماہی گیروں کو قید کرنے کے مسئلہ کو بار بار بھارت کے ساتھ اٹھایا جارہا ہے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 66%
Wind: N at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ