ہیڈلائنز


خیبرپختونخوا حکومت پیسے مانگنے سےپہلے وصول شدہ پیسوں کا حساب دے، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت وفاق سے مزید پیسے مانگنے سے پہلے وصول شدہ پیسوں کا حساب دے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو گرانے والے آج اسی سے مانگنے آرہے ہیں، کل جو ہماری گردن پکڑتے تھے آج ہماری جیبیں ٹٹول رہے ہیں۔ آئین کے تحت صوبے بھی بجلی پیدا کرسکتے ہیں لیکن خیبر پختونخوا حکومت 2 برس کے دوران ایک یونٹ بجلی بھی پیدا نہیں کرسکی۔ صوبائی حکومت رواں مالی سال میں ترقیاتی بجٹ کا 40فیصد بھی خرچ نہ کر سکی، وہ مزید پیسے مانگنے سے پہلے وصول شدہ پیسوں کا حساب دے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کو گرانے کی کوششیں کی جو ناکام ہوگئی, اپنے تحفظ کے لئےعمران خان کو پارلیمنٹ کی اہمیت کااحساس ہوا، اب وہ اس چھتری کو عوام کے سروں سے ہٹانے کی باتیں اب بند کریں۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ