ہیڈلائنز


گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی میں الیکشن کمیشن بھی ملوث ہے، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی میں الیکشن کمیشن بھی ملوث ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ این اے 125 سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر مسلم لیگ (ن) قوم کو گمراہ نہ کرے، این اے 125 میں بے قاعدگیاں مسلم لیگ (ن) لیگ کو ہی فائدہ پہنچانے کے لئے کی گئیں، اس حلقے میں ایک ایک شخص نے 6،6 ووٹ بھگتائے، اگر مسلم لیگ (ن) کے کہنے پر دھاندلی نہیں ہوئی تو کس کے کہنے پر ہوئی، آر اوز کی غفلت کا ان سے کون پوچھتا کیونکہ الیکشن کمیشن بھی دھاندلی میں ملوث ہے۔جوڈیشل کمیشن کی کارروائی میں بہت سی چیزیں باہر آئیں گی۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے این اے 122 میں ووٹوں کی تصدیق کے لئے 26 لاکھ روپے دیئے ہیں، ہم 93 ہزار ووٹ منگوائیں گے اور شناختی کارڈ نمبر چیک کریں گے، 70 ہزار تصدیق شدہ ووٹوں میں سے 15 ہزار جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سعد رفیق کو ایک ماہ کا اسٹے دیا ہے۔

Cloudy

10°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 46%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 11°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 8°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 16°C Mostly sunny
Monday 12°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ