ہیڈلائنز


چیئرمین سینیٹ کا وزیر اعظم اور چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد……چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نےوزیر اعظم اور چاروں وزراء اعلیٰ کو خط لکھا ہے کہ آئین پاکستان اور اس کی تاریخ کو انٹرمیڈیٹ تک تعلیمی نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے ۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیر اعظم نواز شریف اور چاروں وزرائے اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یوم دستور کے موقع پر سینیٹرز نے تجویز دی تھی کہ آئین پاکستان اور اس کی تاریخ کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ طالب علموں کو آئین سے متعلق بہترآگہی ہو۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سینیٹ تجویز کرتی ہے کہ تمام صوبوں اور وفاق کے تعلیمی و تربیتی اداروں میں انٹرمیڈیٹ تک آئین پاکستان اور اس کی تاریخ کو نصاب کا لازم حصہ بنایا جائے۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ