ہیڈلائنز


بینظیر بھٹو کی ساتھی ناہید خان نے ’’پیپلز پارٹی ورکرز‘‘ کے نام سے نئی جماعت بنالی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی دیرینہ ساتھی ناہید خان نے ’’پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز‘‘ کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا جس میں سینیٹر صفدر عباسی کو پارٹی کا صدر اور ساجدہ میر کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ پارٹی کا گراف شہید رہنماؤں اور کارکنان نے اپنے خون اور بے مثال قربانیوں سے سینچا لیکن اب یہ امر سب کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے کہ پارٹی کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔ وفاق کی علامت اور محنت کشوں کی حقیقی نمائندہ جماعت آج سندھ کے چند اضلاع تک محدود ہوکر رہ رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں پارٹی کا ووٹ بینک 37 سے کم ہو کر 15 فیصد ہو گیا، آصف زرداری نے اپنی کرسی صدارت بچانے کے لیے پارٹی کو اہمیت نہیں دی اور انہوں نے اسے ایک این جی او کی طرح چلایا۔

ناہید خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا مقدمہ اب عوام کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ہم نے سیاسی کارکن کی حیثیت سے پی پی پی کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تاہم دباؤ کی وجہ سے فیصلہ لطیف کھوسہ کے حق میں دیا گیا جس کے بعد اب متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہےکہ پارٹی کی رجسٹریشن کے لیے قانونی جنگ جاری رکھی جائے گی اور کارکنان کو سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا جس کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے نام سے جماعت رجسٹر کرائی جائے گی جس کے صدر صفدر عباسی جب کہ جنرل سیکرٹری ساجدہ میر ہوں گی۔

ناہید خان نے کہا ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پی پی پی ورکرز کوئی علیحدہ گروپ یا جماعت نہیں بلکہ ایسے ہی حالات میں معرض وجود میں آئی جن حالات میں پی پی پی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے رجسٹر کرائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کا حصہ تھے اور رہیں گے، کوئی ہم سے ہماری یہ پہچان نہیں چھین سکتا کیونکہ ملک کے غریب عوام ہی بھٹو کے صحیح جانشیں اور وارث ہیں۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ