ہیڈلائنز


سانحہ نلتر تخریب کاری یا دشہتگردی نہیں، تحقیقاتی بورڈ تشکیل دیدیا گیا، اعزاز چودھری

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ سانحہ نلتر تخریب کاری یا دشہتگردی نہیں، تحریک طالبان کا دعویٰ قطعی بےبنیاد ہے، آرمی چیف نے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دیدیا ہے، کہتے ہیں متعلقہ ممالک کیساتھ تمام تحقیقات شئیر کی جائینگی۔ عسکری حکام کے ہمراہ دفترخارجہ میں میڈیا کو بریفنگ میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ نلتر حادثے میں ناروے، فلپائن کے سفیر اور انڈونیشیا، ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق ہوئیں، انہوں نے کہا حادثہ ہیلی کاپٹر کے انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا، ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے بلیک باکس سے ملنے والی معلومات کے مطابق تخریب کاری یا دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کا دعویٰ قطعی بے بنیاد ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل تھے، یہ ایک تکنیکی خرابی تھی اور بدقسمتی سے حادثہ پیش آگیا۔ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور سیاسی قیادت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابرکی شریک ہے، ہفتہ کے روز ملک میں یومِ سوگ منایا جائیگا اور قومی پرچم سرنگوں رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں ان کے آبائی ممالک بھجوانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ایک سوال پر سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے حادثے کا تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا ہے، تمام تر تفصیلات کا متعلقہ مالک سے بھی تبادہ کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ بلیک باکس ملنے کے بعد تحقیقاتی بورڈ نے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے، تمام متاثرہ ممالک کا حق ہے کہ انہیں تحقیقاتی ٹیم کی کارروائی سے آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی دعوت پر تیس ممالک کے سفیر نلتر میں چیئرلفٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ موسم صاف ہوتے ہی حادثے کے زخمیوں کو اسلام منتقل کردیا جائیگا۔ ہیلی کاپٹر میں انیس افراد سورا تھے، حادثے میں ہیلی کاپٹر کے دو پائیلٹ اور ایک ٹیکنیشن شہید ہوا، عملے نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قیمتی جانوں کو بچایا۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 دوہزار دو مین خریدا گیا اور واقعے سے چند گھنٹے قبل ہیلی کاپٹر کی سروس بھی کی گئی تھی۔
Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 55%
Wind: SSW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ