ہیڈلائنز


نواز شریف نے گلگت بلتستان کی تمام نشتوں پر لیگی امیدواروں کی منظوری دیدی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے وفاقی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین میاں محمد نوازشریف نے گلگت بلتستان جنرل الیکشن 2015ء کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے امیدواروں کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ گلگت بلتستان کے جنرل انتخابات کے لئے مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے امیدواروں کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کی عوام کے لئے نیک جذبات کا اظہار کیا اور ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عظیم پاکستان اور ترقی یافتہ گلگت بلتستان کا وژن رکھتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) جون 2015ء کے انتخابات ترقی تعمیر اور میرٹ کے ایجنڈے پر لڑے گی اور کامیابی حاصل کرے گی تاکہ عوام کی خدمت کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ گلگت بلتستان کے جنرل انتخابات کے لئے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے درخواستیں دی تھیں جو گلگت بلتستان کے غیور عوام کا پاکستان مسلم لیگ (ن) پر عظیم اعتماد کا ثبوت ہے۔ جن امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں ہیں وہ خالصتاً میرٹ پر دیئے گئے جبکہ دیگر ماندہ امیدواروں سے امید ہے کہ وہ ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے میں نامزد امیدواروں کی بھرپور حمایت کریں گے اور ترقی کے سفر میں ہمارے ہم سفر ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی بورڈ کے نامزد امیدواروں میں جعفراللہ خان حلقہ GBLA-1ِ گلگت 1، حافظ حفیظ الرحمن خان حلقہ GBLA-2، گلگت II، ڈاکٹر محمد اقبال حلقہ GBLA-3، حاجی قربان علی حلقہ GBLA-4 ہنزہ نگر IV، گلگت III، حاجی قلب علی حلقہ GBLA-5، میر غضنفر علی خان حلقہ GBLA-6 ہنزہ نگر VI، حاجی اکبر تابان حلقہ GBLA-7 سکردو I، سید محمد علی شاہ GBLA-8ِِٓ، سکردوII، حاجی فدا محمد ناشاد حلقہ GBLA-9، سکردو III، غلام عباس ایڈوکیٹ حلقہ GBLA-10، روندو سکردوIV، اقبال حسن حلقہ GBLA-11، سکردو کھرمنگV، راجہ اعظم خان حلقہ GBLA-12، سکردو شگرVI، فرمان علی حلقہ GBLA-13، استورI، برکت جمیل حلقہ GBLA-14 استورII، حاجی غندل شاہ حلقہ GBLA-15 دیامر I، حاجی جانباز خان حلقہ GBLA-16 دیامر II، حاجی حیدر خان حلقہ GBLA-17 دیامرIII، حاجی محمد وکیل GBLA-18 دیامرIV، شکیل احمد خان ایڈوکیٹ حلقہ GBLA-19 غذرIٰٰ، سلطان مدد حلقہ GBLA-20 غذر II، غذرI، غلام محمد حلقہ GBLA-21 غذرIII، محمد ابراہیم سنائی حلقہ GBLA-22 گانگچھےI، غلام حسین ایڈوکیٹ حلقہ GBLA-23، گانگچھےII، محمد شفیق حلقہ GBLA-24 گانگچھے III، شامل ہیں۔

Sunny

22°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 41%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ