ہیڈلائنز


آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل کی ملاقات

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے ملاقات کی ہے جس میں پاک افغان سرحد اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے بھی جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل جان کیمبل نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ عسکری رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ پاک افغان سرحدی صورتحال اور افغانستان میں سیکیورٹی کے امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے بھی جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب پر جولی بشپ کو بریف کیا۔ آسٹریلوی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تعریف ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کےساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 58%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ