ہیڈلائنز


امریکا نے افغانستان میں استعمال ہونیوالی بکتر بند گاڑیاں پاکستان کو فراہم کر دیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: امریکا نے افغانستان میں استعمال ہونے والے طیارے، جنگی سازو سامان پاکستان کو فراہم کر دیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو دیے جانے والے سامان حرب میں ایک درجن کے لگ بھگ لڑاکا طیارے، 50 سے زائد تربیتی طیارے اور 370 بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں، ان میں سے زیادہ ترسازو سامان وہ ہے جو افغانستان میں امریکی فوج کے زیراستعمال رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق فراہم کردہ جنگی سازو سامان میں زیادہ تر وہ اشیا شامل ہیں جو پاکستان اپنی ضروریات کے پیش نظر امریکا سے مانگ رہا تھا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستان اور امریکا کے مابین کافی عرصے سے بات چیت چل رہی تھی، بھارت کی جانب سے مخالفت بھی ہوتی رہی لیکن اس کے باوجود بات چیت تسلی بخش اندازمیں چلتی رہی جونتیجہ خیز ثابت ہوئی۔واضح رہے کہ چندروز قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک ارب ڈالرکے مساوی اسلحے کی پاکستان کوفراہمی کی منظوری دے دی ہے۔اس سے قبل مغربی ذرائع ابلاغ میں بھی اس طرح کی رپورٹس آئی تھیں کہ امریکا نے لڑاکا طیارے، بکتر بند گاڑیاں ودیگرسامان حرب پاکستان کو فراہم کردیاہے۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ